آم اورکیلے کے چھلکے کے فوائد

Advertisement

آم اورکیلے کے چھلکے کے فوائد




آم اورکیلے کے چھلکے کے فوائد
آم گرمیوں کا پھل ہے جس کے سر پر پھلوں کا تاج ہے یعنی آم پھلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے جو سردیوں میں غیر حاضر رہ کر اپنے چاہنے والوں کے دل میں انتظار کی لمبی راتیں چھوڑ دیتا ہے اور پھر لمبی راتوں کے اختتام پر آم کا چہرہ بازار میں دیکھتے ہیں آم کے دیوانے اسے ٹھنڈا کر کے خُوب کھاتے ہیں کیونکہ یہ جہاں انتہائی مزیدار ہے وہاں اس کے اندر بے شمار خُوبیاں ہیں جو اسے باقی پھلوں سے ممتاز کرتی ہیں۔
امریکن نیشنل نیوٹریشن ڈیٹا بیس USDA کے مطابق آم میں بیشمار منرلز، امائنو ایسڈز، اور بیشمار وٹامنز ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے، سی، تھیامن، بی6، بی12 اور وٹامن ای اہم وٹامن ہیں۔

آم قوت مدافعت کو تیز کرتا ہے۔
آم میں ایسے نیوٹرنٹس ہیں جو قوت مدافعت کو تیز کرتے ہیں آم میں شامل وٹامن اے قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور انفیکشن سے لڑتا ہے اور ان سب کے اوپر وٹامن سی بیماری سے لڑنے کے لیے خون کے سفید خُلیوں کی مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کو محضوظ رکتھا ہے۔
آم میں بہت سے وٹامن بی، وٹامن کے ۔فولیٹ، اور وٹامن ای شامل ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو توانا رکھتے ہیں۔

آم دل کو تندرست رکھتا ہے
آم میں موجود میگنشیم اور پوٹاشیم دل کی دھڑکن کو درست رکھتی ہے جس سے خون لیجانے والی رگوں پر تناؤ نہیں پڑتا اور بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔
آم بلڈ کولیسٹرال کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کے دل کی بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔

آم ہاضمہ درست کردیتا ہے۔
آم میں بہت سا پانی اور ڈائٹری فائبر ہوتی ہے جو خراب ہاضمے کو درست کرتی ہے۔

آم آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے
آم میں ایسے بہت سے نیوٹرنٹس ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں خاص طور پر Lutein اور Zeaxanthin یہ پردہ چشم کو تقویت دیتے ہیں اور پردہ چشم کے پیچھے تیز روشنی کو خاص طور پر آنکھ کو نقصان پہنچانے والی نیلی روشنی کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں۔
آم میں وٹامن اے بھی آنکھوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید سمجھا جاتا ہے اور جسم میں وٹامن اے کی کمی سے آنکھیں خُشک ہو جاتی ہیں اور رات کو دیکھائی دینے میں پریشانی ہوتی ہے۔

آم بالوں اور جلد کو توانا رکھتا ہے
آم میں وٹامن سی کی بڑی مقدار شامل ہے جو بالوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور آم میں شامل وٹامن اے بالوں کی پرورش کرتا ہے اور بال لمبے کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ وٹامن اے اور آم میں شامل دوسرے Ingredients جلد کو تیز روشنی میں محفوظ رکھتے ہیں۔

آم اور کینسر
آم میں شامل polyphenols کئی طرح کے کینسر میں انتہائی مُفید ہے


کیلے کے چھلکے کے فوائد
کیلے کا چھلکا ہم عام طور پر پھینک دیتے ہیں لیکن اس مُفید پھل کے چھلکے کے بہت سے کرشماتی فائدے ہیں اور اس آرٹیکل میں ہم انہیں فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کی بجائے اس سے مستفید ہونا زیادہ پسند کریں گے۔

نمبر 1 چہرے کی جھریاں ختم کرتا ہے
چہرے کی جلد پر جھریاں عُمر کے بڑھنے کیساتھ جلد کی لچک ختم ہونے کے باعث پیدا ہوتی ہیں اور کیلے کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں اور وٹامن سی ان جھریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کیلے کے چھلکے کو جھریوں کے اوپر ملیں اور پھر اُسے آدھے گھنٹے کے بعد پانی سے دھو دیں اور زیادہ بہتر نتائج کے لیے رات کو مل کر چھوڑ دیں اور صبح اُٹھ کر مُنہ دھو لیں اور یہ عمل ہفتے میں دو سے تین دفعہ دہرائیں یہ جھریاں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

نمبر 2 سلور اور دھات سے بنی چیزوں کی صفائی کے لیے
وقت کے ساتھ سلوراور دھات سے بنی اشیا اپنی چمک کھونے لگتی ہیں یا اُن پر داغ پڑ جاتے ہیں جنہیں صاف کرنے کے لیے بازاری اور مہنگے ٹوٹکے جیب پر بھاری پڑتے ہیں لیکن آپ اس کام کے لیے کیلے کا چھلکا بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم جیسے کیمیا دھات کی چمک لوٹانے اور صفائی کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کیلے کے چھلکے کو بلینڈر میں ڈال کر آدھا کپ پانی مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ سے سلور اور دُوسری دھات سی بنی ہُوئی چیزوں کو کُچھ دیر کے لیے رگڑ کر صاف کریں بہترین نتائج ملیں گے۔

نمبر3 پیلے دانت صاف کرنے کے لیے
پکے ہُوئے کیلے کا چھلکا پوٹاشیم سے بھرپُور ہوتا ہے اور چائے کافی وغیرہ سے جب دانت پیلے ہوجائیں تو یہ چھلکا اُن دانتوں کی چمکدار صفائی کرنے کی خُوبیاں رکھتا ہے۔
دانت اچھی طرح بُرش کرنے کے بعد کیلے کے چھلکے کے اندر والے حصے کو دانتوں پر ایک سے دو منٹ تک ملیں اور پھر اچھی طرح کُلی کر دیں یہ دانتوں کے اُوپر لگے خوراک کے داغ ختم کر دے گا اور دانتوں کو چمکدار بنائے گا۔

نمبر 4 جلد کے لیے
کیلے کا چھلکا ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے خاص پر جلد پر خارش، سوزش الرجی اور سکار وغیرہ کی صُورت میں یہ چھلکا اپنے اندر ادویاتی خُوبیاں رکھتا ہے۔
جلد پر کٹ لگنے یا آپریشن کے بعد اگر نشان پڑ جائے تو اُس پر کیلے کا چھلکا لگادیں اور ایک گھنٹہ یا بہتر نتائج کے لیے ساری رات چپکا رہنے دیں اس سے نشان کم ہو گا۔

نمبر 5 سردرد بھگانے کے لیے
اگر آپ سردرد میں مُبتلا ہیں اور اسے کوئی دوائی کھائے بغیر قُدرتی طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کا چھلکا آپ کا مدد گار ثابت ہوگا کیونکہ اس کے اندر پوٹاشیم درد کو کم کرتا ہے۔
کیلے کے چھلکے کو ایک گھنٹے تک فریزر میں رکھیں اور پھر اسے سر پر اور گردن کے پیچھے چپکا دیں اور جب تک چھلکا جلد کی حدت سے گرم نہ ہو اسے چپکا رہنے دیں اس سے درد میں آرام ملے گا ۔

نمبر 6 حشرات وغیرہ کے کاٹے پر لگائیں
کیلے کے چھلکے میں شامل میگنیشیم وٹامن سی اور ای جلد پر خارش کی صُورت میں ادویاتی کام کرتے ہیں اس لیے اگر مچھر یا کوئی کیڑا کاٹ جائے اور کوئی دوائی موجود نہ ہو تو کیلے کے چھلکے کو متاثرہ حصے پر چپکا دیں اور دس سے پندراں منٹ چپکا رہنے دیں اس سے آرام ملے گا۔

نمبر 7 کانچ یا لکڑی کا چھلکا جلد میں چُبھ جائے تو
کانچ کا باریک ذرہ یا لکڑی کا باریک ذرہ اگر جلد میں چُبھ جائے تو اُسے آسانی سے نکالنے کے لیے کیلے کا چھلکا متاثرہ حصے پر 15 منٹ تک چپکا رہنے دیں اس سے ذرہ جلد کے اوپر آجائے گا اور باہر نکالنے میں آسانی ہوگی۔

نمبر 8 چہرے کے مہاسوں کے لیے
کیلے کے چھلکے میں وٹامن سی اور ای کےساتھ پوٹاشیم، زنک، آئرن جیسے منرلز شامل ہوتے ہیں اور یہ چہرے کے مہاسوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، مہاسوں کی صورت میں کیلے کے چھلکے کو مہاسوں پر پانچ سے دس منٹ ملیں اور پھر دھو دیں اور ہفتے میں دو سے تین دفعہ اس عمل کو دہرائیں۔

نمبر 9جوتے پالش کرنے کے لیے
چمڑے سے بنے جُوتے کسی بھی رنگ کے ہوں کیلے کے چھلکے سے جہاں اُن کی بہترین صفائی ہوتی ہے وہاں اُن میں نئے جوتوں جیسی چمک پیدا ہوتی ہے ۔

نمبر 10 سُورج کی الڑا وائیولیٹ شعاؤں سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے
کیلے کے چھلکے کو کُچھ دیر سورج کی روشنی میں پڑا رہنے دیں اور پھر اس چھلکے کو آنکھوں پر تھوڑی دیر لگائیں یہ آپ کی آنکھوں کو سُورج کی یو وی شعاؤں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
نوٹ: کیلے کے چھلکے کو کیلا چھیلنے کے فوری بعد استعمال کریں اور اسے زیادہ دیر پڑا مت رہنے دیں اور نہ ہی اسے فریج وغیرہ میں سٹور کریں

Post a Comment

0 Comments